داڑھی جراثیم اور عفونت سے محفوظ رکھتی ہے
بی بی سی کے ایک حالیہ کالم کی وجہ سے صحافتی دنیا میں 2014 کی ایک تحقیق زیر بحث آ گئی ہے جس کے مطابق داڑھی چہرے کی جلد کو جراثیم اور عفونت( انفیکشن) سے محفوظ رکھتی ہے۔ ایم آر ایس اے نامی ایک بیکٹیریا جو ادویات کے خلاف مزاحمت کی طاقت رکھتا ہے ان افراد کے چہروں پر تین گنا زیادہ پایا گیا جو داڑھی منڈواتے ہیں، اس طرح ان کے زخموں میں عفونت کا خطرہ بڑھا جاتا ہے۔ اس بیکٹریا کے نتیجے میں ہڈیوں، جوڑوں، پیشاب کی نالی، دوران خون، دل کے والو اور پھیپھڑوںں میں جان لیوا عفونت ہو سکتی ہے۔ یہ بیکٹیریا عموما شفا خانوں میں کام کرنے والوں میں پایا گیا۔ محققین نے یہ نتیجہ ایک ہسپتال میں کام کرنے والے ملازمین پر تحقیق سے نکالا جن میں داڑھی اور بنا داڑھی ولے لوگ شامل تھے۔ تحقیق کا حوالہ اور خلاصہ : http://www.ncbi.nlm.nih.gov/pubmed/24746610 http://www.bbc.com/news/magazine-35350886 http://www.sciencealert.com/bearded-men-are-probably-more-hygienic-new-research-finds http://www.independent.co.uk/news/s...ic-bacteria-resistant-than-shaven-skin-stud...