اشاعتیں

خالد بزمی لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں
پیمبروں کی ہر ایک عظمت ہوئی ہے بے شک تمام ان پر  سلام ان پر درود ان پر درود ان پر سلام ان پر  صل علی محمدٍ صل علی محمدٍ ان پہ سدا درود بھیج اور اسے کبھی نہ گن  صل علی محمدٍ صل علی محمدٍ ان پہ درود بھیج کر ملتا ہے جو سکون دل  مجھ کو کبھی نہ مل سکا عمر میں وہ درود بِن  صل علی محمدٍ صل علی محمدٍ میری یہی ہے آرزو میری زبان پر رہے  لمحہ بہ لمحہ روز وماہ اور تمام سال و سِن  صل علی محمدٍ صل علی محمدٍ دل کے سکون لیے جتنا بھی پڑھ سکو پڑھو  پیشتر اس کے جس گھڑی جسم سے جان جائے چھن  صل علی محمدٍ صل علی محمدٍ جب سے رسول پاک پر بھیج رہا ہوں میں درود  بزمی مرا خدا گواہ میرا یہ دل ہے مطمئن  صل علی محمدٍ صل علی محمدٍ شاعر : خالد بزمی

عظیم اور اعلی فقط ایک تو ہے

عظيم اور اعلى فقط ايك تو ہے جہانوں سے بالا فقط ايك تو ہے ہوا بند كيڑے كو پتھر كے اندر وہ جس نے ہے پالا فقط ايك تو ہے وہ جس نے سدا اپنے بندے كے سر سے ہر آفت كو ٹالا فقط ايك تو ہے ہمارے دلوں سے سدا دور كر دے جو كلفت كا جالا فقط ايك تو ہے خطا كار بندے كى سارى خطائيں بھلا دينے والا فقط ايك تو ہے وہ ہے جس كى قدرت كى ہر بات انوكھی وہ سب سے نرالا فقط ايك تو ہے مصائب كى دلدل ميں گھرتے ہوؤں كو وہ جس نے سنبھالا فقط ايك تو ہے گنہ گار بزمی كے تاريک دل كو جو بخشے اجالا فقط ايك تو ہے خالد بزمی

رسولِ خدا كی محبت كا جذبہ ہمارے دلوں ميں اگر زندہ ہو گا

رسولِ خدا ﷺ كی محبت كا جذبہ ہمارے دلوں ميں اگر زندہ ہو گا تو پھرزندگی كا ہر آئندہ لمحہ درخشندہ تابندہ پائندہ ہو گا وہ اخلاق و انسانيت کے پیمبر ﷺ وہ انسان كے سب سے ہمدرد رہبر ﷺ كوئی ان كا ہم پايہ ماضی میں گزرا نہ اس دور میں ہے نہ آئندہ ہو گا حضورِ گرامی ﷺ كے روئے پرانوار كو چاند سے بھی نہ تشبیہ دو تم میں یہ بات اس واسطے كہہ رہا ہوں كہ اس طرح سے چاند شرمندہ ہو گا عرب، تركیا ، مصر، ايران، اردن، مراكش، يمن، شام، ہند، الجزائر جو اس رہبرِحق ﷺ كى عظمت كا منكر ہو كيا كوئى ايسا بھی باشندہ ہو گا؟ كبھی تم جو اس محسنِ دو جہاں ﷺ كے كسى نام ليوا سے جا كر ملو گے تو اپنى صفات و محاسن ميں وہ بھی رسول خدا ﷺ كا نمائندہ ہو گا وہ جن كے صحابہ ہيں بام فلك كے ستاروں كى مانند ضَو بار بزمىؔ ذرا غور كيجے كہ خود ان ﷺ كى عظمت كا معيار كتنا درخشندہ ہو گا ؟  شاعر- خالد بزمیؔ