جی رہے ہیں اسی محبت میں
جی رہے ہیں اسی محبت میں جو گنی جائے گی عبادت میں دشمنوں پر بھی ہے کرم ان ﷺ کا وہ ہیں بے مثل اپنی رحمت میں نفرتوں کا وہاں گزر ہی نہیں ہم ہیں جس بارگاہ الفت میں اک عجب سرخوشی میں رہتے ہیں ہم ثنا خوان ان ﷺ کی مدحت میں ورنہ ہم کیا ہماری ہستی کیا ساری عظمت ہے ان ﷺ سے نسبت میں اس محبت نے جڑ دئیے گویا چاند تارے ہماری قسمت میں شاعرہ: نورین طلعت عروبہ