ِآیا ہے رمضان، جاگ اٹھا ایمان
آيا ہے رمضان ، جاگ اٹھا ايمان ہر نيكى آزاد ہوئى اور قيد ہوا شيطان فجر سے گھنٹوں پہلے ہر گھر ميں ہے بيدارى نيند سے سب كو نفرت ہے اور سحرى سب كو پيارى بچے تك اٹھ بیٹھے اللہ كى ديكھو شان ہر نيكى آزاد ہوئى اور قيد ہوا شيطان آيا ہے رمضان ، جاگ اٹھا ايمان قبر ميں كام نہ آئیں گے يہ سونا چاندى نوٹ اب بھی وقت ہے كر لو تم دور عمل كا كھوٹ اس رمضان ميں پڑھ لو تم تفسير القرآن ہر نيكى آزاد ہوئى اور قيد ہوا شيطان آيا ہے رمضان ، جاگ اٹھا ايمان عصبيت كے جھگڑے اور سب فرقے بازى چھوڑو لادينى سازش كى سارى زنجيروں كو توڑو روز تراويحوں ميں يہی كہتا ہے قرآن ہر نيكى آزاد ہوئى اور قيد ہوا شيطان آيا ہے رمضان ، جاگ اٹھا ايمان سندھی، پنجابى و مہاجر اور بلوچ پٹھان سب كا ايك نبى ہے اك كعبہ ہے اك قرآن اك اللہ کے بندے بن كر سب اہل ايمان روزے ركھو نفرت چھوڑو بن جاؤ انسان دعا كرو سب مل كر ميرا جيوے پاكستان دعا كرو سب مل كر ميرا جيوے پاكستان ہر نيكى آزاد ہوئى اور قيد ہوا شيطان آيا ہے رمضان ، جاگ اٹھا ا...