اشاعتیں

احمد نديم قاسمى لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

چلتا پھرتا نظر آتا ہوا قرآں تو ہے !

تصویر
 نعت نبي كريم صلى الله عليه وسلم احمد نديم قاسمى اس خدا سے كيسے ہو مجھے مجالِ انكار ؟ جس کے شہ پارہ ء تخليق كا عنواں تو ہے ! تيرا كردار ہے احكامِ خدا كى تائيد چلتا پھرتا نظر آتا ہوا قرآں تو ہے ! ميرے نقاد كو شايد ابھی معلوم نہیں ميرا ايماں ہے مكمل، ميرا ايماں تو ہے

اپنی مٹی پہ ہی چلنے کا سلیقہ سیکھو !

اب تو چہروں کے خدو خال بھی پہلے سے نہیں کس کو معلوم تھا تم اتنے بدل جاؤ گے ؟ خواب گاہوں سے نکلتے ہوئے ڈرتے کیوں ہو ؟ دھوپ اتنى تو نہیں كہ پگھل جاؤ گے ! اپنے مركز سے اگر دور نكل جاؤ گے خواب ہو جاؤ گے ، افسانوں میں ڈھل جاؤ گے ! اپنے پرچم کے کہیں رنگ بھُلا مت دینا سُرخ شعلوں سے جو كھيلو گے تو جل جاؤ گے دے رہے ہیں لوگ تو تمہیں رفاقت کا فريب ان كى تاريخ پڑھو گے تو دہل جاؤ گے !!! اپنی مٹی پہ ہی چلنے کا سلیقہ سیکھو ! سنگ ِ مر مر پہ چلو گے تو پھسل جاؤ گے ! تيز قدموں سے چلو اور تصادم سے بچو بھِیڑ میں سست چلو گے تو کچل جاؤ گے ! ہم سفر ڈھونڈو اور نہ رہبر کا سہارا چاہو ٹھوکریں کھاؤ گے تو خود ہی سنبھل جاؤ گے ! تم ہو اک زندہ جاوید روایت کے چراغ ! تم کوئی شام كا سورج ہو کے ڈھل جاؤ گے ؟ احمد نديم قاسمى_