عشقِ محمدی کی جو توفیق چاہیے
عشقِ محمدی کی جو توفیق چاہیے انساں کے دل میں جذبہء صدیق چاہیے تعلیمِ مصطفی ﷺ کا تقاضا یہی تو ہے اسلام اور کفر میں تفریق چاہیے اسرارِ کائنات معمہ نہیں کوئی قرآن کہہ رہا ہے کہ تحقیق چاہیے فرد عمل تو ہو گی جبھی قابل قبول اللہ کے رسول ﷺ کی تقدیس چاہیے مانا کہ پرکشش ہیں خدوخالِ ظاہری اوصافِ باطنی کی بھی تخلیق چاہیے اعجاز قصدِ کوئے محمد ﷺ تو ہے مگر اللہ کی طرف سے بھی توفیق چاہیے اعجاز رحمانی