توبۃ النصوح
ایسے بارہ گناہ جن سے توبہ کیے بغیر چارہ نہیں تحریر: حافظ ابن القیم رحمہ اللہ ترجمہ : مولانا عبدالغفار حسن رحمہ اللہ قرآن مجید میں بارہ ایسے محرمات (حرام کام) بیان ہوئے ہیں جن سے باز رہے بغیر کسی انسان پر لفظ تائب کا اطلاق نہیں ہو سکتا : 1. کفر 2. شرک 3. نفاق 4. فسوق 5. عصیان 6. اثم 7. عدوان 8. فحشاء 9. منکر 10. بغی 11. قول علی اللہ بلا علم 12. مومنوں کی را ہ کے علاوہ کسی دوسری راہ کی پیروی کرنا تمام محرمات شرعیہ کا دارو مدار انہی بارہ پر ہے ، توبۃ النصوح (خالص) اسی صورت میں ہو سکتی ہے جب کہ انسان ان بارہ گناہوں سے پرہیز کرنے کا پورا ارادہ کرے۔ ان سب کی معرفت (پہچان) ضروری ہے، تا کہ پرہیز کرنے میں آسانی ہو۔ اقتباس از تفسیری نکات وا فادات از حافظ ابن القیم رحمہ اللہ ...