جی رہے ہیں اسی محبت میں
جی رہے ہیں اسی محبت میں
جو گنی جائے گی عبادت میں
دشمنوں پر بھی ہے کرم ان ﷺ کا
وہ ہیں بے مثل اپنی رحمت میں
نفرتوں کا وہاں گزر ہی نہیں
ہم ہیں جس بارگاہ الفت میں
اک عجب سرخوشی میں رہتے ہیں
ہم ثنا خوان ان ﷺ کی مدحت میں
ورنہ ہم کیا ہماری ہستی کیا
ساری عظمت ہے ان ﷺ سے نسبت میں
اس محبت نے جڑ دئیے گویا
چاند تارے ہماری قسمت میں
شاعرہ: نورین طلعت عروبہ
تبصرے