ہر اك لب پہ ہے گفتگوئے محمد
ہر اك لب پہ ہے گفتگوئے محمد ﷺ ہر اك دل ميں ہےآرزوئے محمد ﷺ فرشتوں ميں پائى نہ انساں ميں ديكھی جہاں سے نرالى ہے خوئے محمد ﷺ گرفتار جن كى ہے جان دوعالم وہ ہیں گيسوئے مشكبوئے محمد ﷺ يہ دل چاہتا ہے وہ لب چوم لوں ميں كہ جس لب پہ ہو گفتگوئے محمدﷺ برسنے لگی مجھ پہ رحمت خدا كى چلا جھوم كر جب ميں سوئے محمد ﷺ ہو ميدان محشر كہ فردوس اعلى رہوں ہر گھڑی روبروئے محمد ﷺ مسلمان سب كٹ مريں غم نہیں ہے نہ جائے مگر آبروئے محمد ﷺ ہو مسكن مرا يا الہى مدينہ ہو مدفن مرا خاك كوئے محمد ﷺ خدا كى قسم شك نہیں اس ميں عاجز رہ خلد ہے رہ كوئے محمد ﷺ شاعر: عبدالرحمن عاجز مالیرکوٹلوی