ہم مسلماں ہیں اک جسم اور ایک جاں

حضرت نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ''مومنوں کی مثال آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ محبت کرنے میں، رحم کرنے میں اور ایک دوسرے کے ساتھ نرمی اور شفقت کرنے میں ایک جسم کی طرح ہے، جب اس کا ایک عضو درد کرتا ہے تو  باقی سارا جسم اس کی وجہ سے شب بیداری اور بخار میں مبتلا رہتا ہے۔'' (متفق علیہ)



ہم مسلماں ہیں اک جسم اور ایک جاں
سارے عالم كو يہ بات بتلائيں گے
مبتلائے بلا ہوں مسلماں كہیں
دل ہمارے پريشان ہو جائيں گے

مذہبی رابطے كا ہے يہ معجزہ
وہ مسلمان مشرق يا مغرب كا ہو 
سب كے احساس وافكار وارمان بھی
ايك جيسے جہاں كو نظر آئيں گے 

ہم مسلماں ہیں اک جسم اور ایک جاں
سارے عالم كو يہ بات بتلائيں گے
مبتلائے بلا ہوں مسلماں كہیں
دل ہمارے پريشان ہو جائيں گے

اك خدا، ايك كعبہ ہے قرآن ايك 
كلمہ حق سے اپنی ہے پہچان ايك 
خاتم الانبياء اپنے سردار ہیں
كيسے ممكن ہے پھر ہم بكھر جائيں گے؟ 
ہم مسلماں ہیں اک جسم اور ایک جاں
سارے عالم كو يہ بات بتلائيں گے


_____ شاعر: صابر على پورى________
ٹرانسكرپشن: ناچیز 
سنيےhttp://www.youtube.com/watch?v=ZrcsVpv0IWM


تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں