عظیم اور اعلی فقط ایک تو ہے
عظيم اور اعلى فقط ايك تو ہے
جہانوں سے بالا فقط ايك تو ہے
ہوا بند كيڑے كو پتھر كے اندر
وہ جس نے ہے پالا فقط ايك تو ہے
وہ جس نے سدا اپنے بندے كے سر سے
ہر آفت كو ٹالا فقط ايك تو ہے
ہمارے دلوں سے سدا دور كر دے
جو كلفت كا جالا فقط ايك تو ہے
خطا كار بندے كى سارى خطائيں
بھلا دينے والا فقط ايك تو ہے
وہ ہے جس كى قدرت كى ہر بات انوكھی
وہ سب سے نرالا فقط ايك تو ہے
مصائب كى دلدل ميں گھرتے ہوؤں كو
وہ جس نے سنبھالا فقط ايك تو ہے
گنہ گار بزمی كے تاريک دل كو
جو بخشے اجالا فقط ايك تو ہے
خالد بزمی
تبصرے