اشاعتیں

روزہ لیبل والی پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

روزہ افطار کرنے کی دعا

تصویر
روزہ افطار کرنے کی مستند دعا 

استقبال رمضان کا روزہ رکھنے کی ممانعت

استقبال رمضان کا روزہ رکھنے کی ممانعت : سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : لَا يَتَقَدَّمَنَّ أَحَدُكُمْ رَمَضَانَ بِصَوْمِ يَوْمٍ أَوْ يَوْمَيْنِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ رَجُلٌ كَانَ يَصُومُ صَوْمَهُ فَلْيَصُمْ ذَلِكَ الْيَوْمَ ” تم میں سے کوئی بھی رمضان سے ایک یا دو دن قبل روزہ نہ رکھے الا کہ اگر کوئی شخص کسی دن کا روزہ رکھتا ہو تو وہ اس دن کا روزہ رکھ لے ” ۔   [ صحیح بخاری کتاب الصوم باب لا یتقدم رمضان بصوم یوم ولایومین (1914) ] یعنی اگر کوئی شخص سو موار اور جمعرات کا روزہ باقاعدگی سے رکھتا ہے اور یہ دن رمضان سے ایک دن قبل آجائے تو ایسے شخص کے لیے یہ روزہ رکھنا جائز ہے ۔ لیکن خاص طور پر 'استقبال رمضان' کی غرض سے شعبان کے آخری ایک یا دو دن کا روزہ رکھنا ممنوع ہے۔

شعبان کے آخر میں استقبال رمضان کا روزہ رکھنا

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلى اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :  لَا يَتَقَدَّمَنَّ أَحَدُكُمْ رَمَضَانَ بِصَوْمِ يَوْمٍ أَ يَوْمَيْنِ إِلَّا أَنْ يَكُونَ رَجُلٌ كَانَ يَصُومُ صَوْمَهُ فَلْيَصُمْ ذَلِكَ الْيَوْمَ .   "تم میں سے کوئی بھی رمضان سے ایک یا دو دن قبل روزہ نہ رکھے الا کہ اگر کوئی شخص کسی دن کا روزہ رکھتا ہو تو وہ اس دن کا روزہ رکھ لے" ۔ (صحیح بخاری کتاب الصوم باب لا یتقدم رمضان بصوم یوم ولایومین1914) یعنی مثلا اگر کوئی شخص سوموار اور جمعرات کا روزہ باقاعدگی سے رکھتا ہے اور سوموار یا جمعرات کا دن رمضان سے متصل ایک دن قبل آجائے تو ایسے شخص کے لیے یہ روزہ رکھنا جائز ہے ۔ لیکن رمضان کے استقبال کی غرض سے شعبان کے آخری ایک یا دو دن کا روزہ رکھنا ممنوع ہے۔

اخلاق کے اِیوان کی تعمیر ہے روزہ

روزہ اخلاق کے اِیوان کی تعمیر ہے روزہ بنیاد ِخرافات کی تدمیر ہے روزہ جس میں نہ ریا ہے نہ کوئی مکر نہ دھوکا اس حسنِ عبادت کی یہ تصویر ہے روزہ شیطان تو انسان کا دشمن ہے پرانا شیطان کا زندان ہے زنجیر ہے روزہ وہ روح کا ہو یا کہ مرض ہو وہ جسَد کا ہر ایک مرض کے لیے اکسیر ہے روزہ جو دل کہ مچلتا ہے گناہوں پہ ہمیشہ اس دل کے لیے نسخۂ تسخیر ہے روزہ روزہ سے ضیا ملتی ہے قلب اور نظر کو مومن کے لیے چشمۂ تنویر ہے روزہ  کافی ہے وہ روزے کے فضائل کی ضمانت جس شان سے قرآن میں تحریر ہے روزہ جس نفس کی اصلاح کا امکان نہ ہو عاجز اس نفس کی اصلاح کی تدبیر ہے روزہ عبدالرحمن عاجز مالیر کوٹلوی