ندائیہ




یہ تنکوں کی کھاٹ اور کاغذ کی کشتی

لکیروں کا خاکہ ۔۔۔

وہی دید و آواز کی بات لہروں سے بنتے ہوئے ۔۔۔

واقعے کا تماشا ۔۔۔۔۔ تماشے کی نقلیں ۔۔۔

وہی خشک تختی پہ املاء کا لکھنا

ہتھیلی سے پونچھی ہوئی تیرگی کی سلیٹوں پہ ۔۔۔

چوبیس تک کے پہاڑے کی مشقیں

وہی زِچ کی حالت میں خواب وحقیقت کے مہرے !

یہ نظمیں یہ غزلیں ۔۔۔۔

تصور کے چوگان میں فکر وجذبہ کے گنجے سواروں کی بازی !

زبان وبیاں کے طاقوں میں چلتی ہوئی ۔۔۔

تاش، کیرم ، سنوکر کی کھیلیں ،

یہ بازیچہ ء روزوشب ہے یہاں ۔۔۔

کتنا کھیلو گے؟ کیا کھیلتے ہی رہو گے ؟


بڑے ہو گئے ہو
آفتاب اقبال شمیم

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

الہی طاقت ایمان پھر ہم کو عطا کر دے

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

اے وطن پاک وطن روح روان احرار