آخری آرزو
آخری آرزو
شورش کاشمیری
بپاسِ خاطرِ احباب کس عنوان پر لکھوں؟
کہاں تک داستانِ دردِ دل، دردِ جگر لکھوں ؟
بہت دن گم شدہ یادوں کا میں نے تذکرہ لکھا
کہاں تک نظم میں افسانہ ء شام و سحر لکھوں؟
مقدر کا نوشتہ تھا دل مرحوم کا ماتم
اب اس پر اور کیا بارِ دِگر، بارِ دِگر لکھوں؟
خطابت کے بہت سے معرکے سر کر لیے میں نے
سیاسی تذکرے کب تک قلم کو توڑ کر لکھوں ؟
بحمداللہ قصائد کی زباں آتی نہیں مجھ کو
عزیزانِ گرامی قدر عرضِ مختصر لکھوں؟
بس اتنی آرزو ہے عمر کی اس آخری رو میں
خدا توفیق دے تو سیرتِ خیرالبشرﷺ لکھوں

تبصرے