جہان نو کی بنیاد اس طرح تعمیر کر جاؤ
جہانِ نو کی بنیاد اس طرح
تعمیر کر جاؤ
کہ اپنا نام پہلی اینٹ پر تحریر کر جاؤ
تمہارے شعر اگر تلوار بن سکتے نہیں تم سے
تو اپنے فن کو اپنے پاؤں کی زنجیر کر جاؤ
فقط سانسوں کی گنتی ہی کو جینا تو نہیں کہتے
کوئی اک واقعہ تو قابل تحریر کر جاؤ
محبت میں وفا کے لفظ کا مفہوم مشکل ہے
مبادا تم کوئی آسان سی تعبیر کر جاؤ
کہ اپنا نام پہلی اینٹ پر تحریر کر جاؤ
تمہارے شعر اگر تلوار بن سکتے نہیں تم سے
تو اپنے فن کو اپنے پاؤں کی زنجیر کر جاؤ
فقط سانسوں کی گنتی ہی کو جینا تو نہیں کہتے
کوئی اک واقعہ تو قابل تحریر کر جاؤ
محبت میں وفا کے لفظ کا مفہوم مشکل ہے
مبادا تم کوئی آسان سی تعبیر کر جاؤ
شاعر: ضمیر جعفری
تبصرے