نرالے سوالی (4)
بعض لوگوں کو سوال در سوال کی عادت ہوتی ہے پہلے سوال کا پورا جواب سنتے نہیں کہ اگلا داغ دیتے ہیں ، ایسے مواقع پر اپنا مورال بڑھانے کے لیے مجھے امام شعبی ہی یاد آتے ہیں ۔۔۔۔
ایک بار امام شعبی بتا رہے تھے کہ یہ روایت جھوٹی {موضوع} ہے کہ : سحری ضرور کرو چاہے ایک انگلی مٹی میں ڈال کر چاٹ لو۔ حاضرین میں سے ایک "عقل مند" نے بات کاٹ کر سوال کیا کونسی انگلی چاٹیں۔ امام شعبی نے پاؤں کا انگوٹھا دکھا کر کہا: یہ۔
تبصرے