مرا وجود عبارت اندھیری رات سے ہے
مرا وجود عبارت اندھیری رات سے ہے
مگر وہ ایک تعلق جو انﷺ کی ذات سے ہے
جمالِ ذات کو پیکر اگر ملا ہے کوئی
تو منعکس اسی آئینہء صفاتؐ سے ہے
نہ بددعا ہے کسی کے لیے نہ بدخواہی
اگر چہ دکھ بھی انہیں دشمنوں کی ذات سے ہے
درود بھیجنا لازم ہے انؐ کے نام کے ساتھ
کہ فرطِ شوق یہاں اتنی احتیاط سے ہے
مگر وہ ایک تعلق جو انﷺ کی ذات سے ہے
جمالِ ذات کو پیکر اگر ملا ہے کوئی
تو منعکس اسی آئینہء صفاتؐ سے ہے
نہ بددعا ہے کسی کے لیے نہ بدخواہی
اگر چہ دکھ بھی انہیں دشمنوں کی ذات سے ہے
درود بھیجنا لازم ہے انؐ کے نام کے ساتھ
کہ فرطِ شوق یہاں اتنی احتیاط سے ہے
شاعر: مرتضی برلاس
انتخاب و طباعت: ناچیز
تبصرے