اللہ کا شکر ہے!

جہاز ميں عملہ تھا ہم تھے يا ايك انڈونیشی نوجوان، ہمارے ليے وہ واحد غير ملكى تھا کہ جس سے گفت وشنيد کے بہانے ہم سب تلاش كرتے رہتے تھے۔ نہ وہ ہماری زبان سمجھے نہ ہم اس کی، گویا:
زبان يار من تركى ومن تركى نمى دانم
(ميرے دوست كى زبان تركى ہے اور مجھےتركى نہیں آتی)
البتہ وہ عربى كے کچھ الفاظ كہہ کر اپنا ما في الضمير بيان كر ديا كرتا تھا ۔
پوچھا کہ انڈونیشیا کیسا ملک ہے؟
كہنے لگا: في مسلم كثير الحمد للہ، وفي مساجد كثير الحمد للہ، ۔۔۔وفي سينما كثير الحمد للہ !
( مسلمان بہت ہیں اللہ كا شكر ہے، مسجديں بہت ہیں اللہ كا شكر ہےاور سينما بہت ہیں اللہ كا شكر ہے ! )

اقتباس ڈاکٹر صھیب حسن کے سفر نامہ " ابن بطوطہ ہوا کرے کوئی " سے۔

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے