مینارپاکستان، تجدید عہد


مینار پاکستان ۔۔ تجدید عہد!

یہاں اک عہد کیا تھا ہم نے
گویا اک حلف لیا تھا ہم نے

الگ اک ملک ہمارا ہوگا
جو ہمیں جان سے پیار ہو گا

ہو گا اک سبز ہلالی پرچم
جس پہ چاند اور ستارہ ہو گا

وہاں اک شمع جلائیں گے ہم
جس کو آندھی سے بچائیں گے ہم

بجھ نہ پائے گی قیامت تک جو
راہ نسلوں کو دکھائے گی وہ

شمع وہ ہو گئی روشن بے شک
اور صد شکر ہے روشن اب تک ! 

آنکھ یہ دیکھ کے بھر آئی ہے
اس کی لو کس لئے تھرائی ہے ؟

کیا ہوا عہد وفا بھول گئے؟
حلف جو ہم نے لیا بھول گئے؟

ہم سے ناراض ہوا ہے کیا‘ رب ؟
یاکہ ہم حرف دعا بھول گئے ؟

یہاں سب بیٹھ کے آؤ سوچیں
ایک نکتے پہ ملاؤ سوچیں

یہاں اک عہد کیا تھا ہم نے
گویا اک حلف لیا تھا ہم نے

الگ اک ملک ہمارا ہو گا
جو ہمیں جان سے پیارا ہو گا

کیا الگ ملک ہمارا ہے یہ؟
کیا ہمیں جان سے پیارا ہے یہ؟

ہے تو پھر آؤگلے لگ جائیں
اپنی کھوئی ہوئی طاقت پائیں

تھام لیں سبز ہلالی پرچم
ہو نہ یکجہتی کی شمع مدھم

شاعر: ریاض الرحمن ساغر

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے