محمد عربى صادق و سعيد و اميں


محمد عربى صادق و سعيد و اميں
سكون قلب پريشاں قرار جانِ حزيں

رفيق دازدگان غمگسارِ غمناكاں
خليق و خوش نظر و خوبرو و خنده جبيں

رسالت ابدى پر ہے جس كى مہرِ دوام
وہ جس كے بعد نبى و رسول كوئى نہيں

وہ صادق ازلى صدق كا رہا قاسم
اگرچہ كثرت كذاب تھى يسار و يميں

وہ قلب مخزن عرفاں وہ ذات معدن نور
وہ سينہ مصدر وحى خفى و وحى مبيں

وہ جس كے عہد ميں شامل ہيں سب سنين و دھور
وہ جس كے درپہ ہے خم ہر قديم و نو كى جبيں

وہ ذات جس كے مقامات ہيں ورائے شعور
كبھى ہے زينت منبر كبھى ہے تخت نشيں

وہ جس كى كنہ كا محرم ہے خالق ازلى
بشر كا زور تخيل فقط ظن و تخميں

مرا تو فرض ہے بھيجوں درود، نعت كہوں
طلب ہے داد كى مجھ كو نہ خواہش تحسيں

عليم شعر ميں كيونكر كرے ثنائے حضور
اس آسماں كے لئے تنگ ہے سخن كى زميں

شاعر: علیم ناصری

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے