مجھ سے بياں ہو كس طرح عظمت و شان عبده

مجھ سے بياں ہو كس طرح عظمت و شان عبده
صاحب عبد آپ ہے مرتبہ دانِ عبده

عابد ربِ ذوالجلال عبد شكورِ كبريا
نقش عبوديت تمام نطق و بيان عبده‘

كس كو خبر، كسے ہے علم، كون ہے جو سمجھ سكے؟
صاحب عبد سے ہے كيا قرب و قران عبده

فتح پہ ديدنى رہيں سيلِ كرم كى وسعتيں
جاں كے عدوّ بھى پاگئے حفظ و امانِ عبده

زير و زبرہوئيں تمام قيصر و جم كى سطوتيں
فارس و شام پر اڑا ايسے نشانِ عبده

ہے ابوجہل آج بھى بے خبر مقامِ عبد
بولہبى سے ہے ورا حرف و زبانِ عبده

سامنے فوجِ كفر كے كافى ہے ذاتِ حق اُسے
كاٹ دے بڑھ كے صف پہ صف تيغ فسانِ عبده

كافه ٴ ناس دھر ميں، شافع ناس حشر ميں
يہ بھى جہانِ عبده ، وہ بھى جہانِ عبده

مدحت شاہكار بھى مدحت كار ساز ہے
ميں ہوں عليم اسى لئے زمزمہ خوانِ عبده

شاعر: علیم ناصری

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے