حضور کا فرمان

۔۔۔ہالینڈ ميں پہنچ كر محكمہ پروٹوكول كے ايك افسر نے مجھے برسبيل تذكرہ يہ بتايا كہ اگر ہم سور (خنزير) كے گوشت (پورک،ہیم، بيكن وغيرہ) سے پرہیز كرتے ہیں تو بازار سے بنا بنايا قيمہ نہ خريديں كيونكہ بنے ہوئے قيمے ميں اكثر ہر قسم كا ملا جلا گوشت شامل ہوتا ہے۔ اس انتباہ کے بعد ہم لوگ ہالينڈ كے استقباليوں كے ايك من بھاتا کھاجا قيمے كى گولياں  ( Meat Balls) سے پرہیز كرتے تھے۔ايك روز قصرِ امن  ميں بين الاقوامى عدالت عاليہ كا سالانہ استقباليہ تھا ۔ چودھری ظفر اللہ خان (قاديانى ) بھی اس عدالت كے جج تھے۔ ہم نے ديكھا كہ وہ قيمے كى گولياں سِرکے اور رائى كى چٹنی ميں ڈبو ڈبو كر مزے سے نوش فرما رہے ہیں۔ ميں نے عفت سے كہا: آج تو چودھرى صاحب ہمارے ميزبان ہیں، اس ليے قیمہ بھی ٹھیک ہی منگوايا ہو گا۔ وہ بولى : ذرا ٹھہرو، پہلے پوچھ لينا چاہیے۔
ہم دونوں چودھری صاحب كے پاس گئے۔سلام كر كے عفت نے پوچھا : چودھرى صاحب یہ تو آپ كى ريسپشن ہے۔قيمہ تو ضرور آپ كى ہدايت كے مطابق منگوايا گيا ہو گا؟
جواب ديا: ريسپشن كى انتظاميہ كا محكمہ الگ ہے۔ قيمہ اچھا ہی لائے ہوں گے ۔لو يہ كباب چکھ كر ديكھو۔
عقت نے ہر قسم كے ملے جلے گوشت كا خدشہ بيان كيا تو چودھری صاحب بولے : " بعض موقعوں پر بہت زيادہ كريدميں نہیں پڑنا چاہیے۔ "حضور كا فرمان" بھی یہی ہے۔"
دين كے معاملات ميں عفت بے حد منہ پھٹ عورت تھی۔ اس نے نہايت تيكھے پن سے کہا : "يہ "فرمان" آپ كے "حضور" كا ہے یا ہمارے حضورﷺ كا؟" ۔۔۔

( (اقتباس: شہاب نامہ از قدرت اللہ شہاب
قادیان کے جھوٹے نبی کے پیروکارایک عرصے تک اسلامی اصطلاحات کا استعمال کر کے مسلمانوں کو دھوکا دیتے رہے، اور دوسری طرف ان کو اس بنیاد پر کافر بھی کہتے رہے  کہ وہ ان کے جھوٹے نبی کو نہیں مانتے۔ آخر کار پاکستانی قوم نے  اس فتنے کا مل کر سدباب کیا، پاکستانی آئین میں خاتم الانبیاء حضرت محمد مصطفی ﷺ کے ان گستاخوں کو کافر قرار دے دیا گیا تو یہ مٹھی بھر شر پسند مظلومیت کا دعوی کرنے لگے، ان کی کتابوں میں آج بھی الل، رسول ﷺ اور مقدس اسلامی شخصیات کے متعلق توہین آمیز مواد موجود ہے، پاکستان میں ذلیل ہونے کے بعد دنیا کے جس بھی ملک میں اپنا جعلی مذہب پھیلانا چاہا رسوا ہوئے، آج پاکستان کے خلاف زہر اگلتی زبانیں کوئی نئی بات نہیں کر رہیں، پاکستان ان کی نظروں میں اسی لیے کھٹکتا ہے کہ عالم اسلام کو قادیانی فتنے سے آگاہ کر نے والا ملک یہی تھا۔ اسی کے مبارک آئیں میں یہ ناپاک گروہ کافر کی فہرست میں درج ہے۔ یہ جرم نہیں پاکستان کا اعزاز ہے۔   

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے