ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے
یہاں اسلام کا پرچم کبھی جھکنے نہیں دیں گے

يہ ارض پاك ہے مسكن فدايان محمدﷺ كا 
كوئى قانون باطل كا يہاں چلنے نہیں دیں گے

ہزاروں سازشيں کر لو اے مغرب کے پرستارو
شہیدوں کی وراثت کو کبھی لٹنے نہیں دیں گے

دلوں سے دین كى الفت مٹائى جا نہیں سكتى 
محبت غير كى سينوں ميں ہم بسنے نہیں ديں گے 

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے
یہاں اسلام کا پرچم کبھی جھکنے نہیں دیں گے

شاعر:نامعلوم

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت