سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت

سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت
سارے ناموں میں اک نام ﷺ سوہنا بہت اور ہمارا بہت

اس کی شاخوں پہ آ کر زمانوں کے موسم بسیرا کریں
اک شجر ﷺ جس کے دامن کا سایا بہت اور گھنیرا بہت

ایک آہٹ کی تحویل میں ہیں اس زمیں آسماں کی حدیں
ایک آواز دیتی ہے پہرا بہت اور گہرا بہت 

جس دیے کی توانائی ارض و سما کی حرارت بنی
اس دیے ﷺ کا ہمیں بھی حوالہ بہت اور اجالا بہت

میری بینائی اور مرے ذہن سے محو ہوتا نہیں
میں نے روئے محمد ﷺ کو سوچا بہت اور چاہا بہت 

میرے ہاتھوں اور ہونٹوں سے خوشبو جاتی نہیں 
میں نے اسم محمد ﷺ کو لکھا بہت اور چوما بہت 

شاعر: سلیمؔ کوثر

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے