اتنی خاموشی بھی اچھی نہیں ہے لوگو

یوں اک پل مت سوچ کہ اب کیا ہو سکتا ہے
اک لمحے کی اوٹ بھی فردا ہو سکتا ہے

ان آنکھوں کے اندر بھی درکار ہیں آنکھیں
چہرے کے پیچھے بھی چہرہ ہو سکتا ہے

کچھ رُوحیں بھی چلتی ہیں بیساکھی لے کر
آدھا شخص بھی پُورے قد کا ہو سکتا ہے

کاندھے کَڑیَل کے ہوں اور گٹھڑی بڑھیا کی
بوجھ اٹھا کر بھی جی ہلکا ہو سکتا ہے

مُجھ سے مِل کر بھی وہ میرا حال نہ پوچھے
ساون بھی کیا اتنا سُوکھا ہو سکتا ہے ؟

اتنی خاموشی بھی اچھی نہیں ہے لوگو۔۔۔
سنّاٹوں سے بھی ہنگامہ ہو سکتا ہے

اس دنیا میں ناممکن کچھ نہیں مظفر ؔ
دودھ بھی کالا شہد بھی کڑوا ہو سکتا ہے

۔۔۔۔ مظفرؔ وارثی ۔۔۔۔۔۔

تبصرے

Afra نے کہا…
اتنی خاموشی بھی اچھی نہیں ہے لوگو!
اچھا بلاگ ہے لیکن بہت خاموش خاموش!

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں