پاکستانی خواتین میں دین داری کا رجحان


برطانوى جريدے گارڈين نے رواں ماہ كى ابتدا ميں پاکستانی خواتین میں دین داری کے بڑھتے ہوئے رجحان كے متعلق Jason Burke كا مضمون شائع كيا ہے ۔ مضمون كے مطابق گزشتہ دس برس ميں پاكستانى خواتين خاص طور پر امير اور تعليم يافتہ خواتين مذہب اسلام كى جانب زيادہ مائل ہو رہی ہيں ، بتايا گيا ہے كہ كس طرح مساجد ميں خواتين كى حاضرى بڑھی ہے۔ (دوسرے لفظوں ميں وہابی ہو گئی ہيں : ) ) مضمون نگار نے بنيادى طور پر يہ دکھڑا رويا ہے كہ Apple MacBook استعمال كرنے والى خوشحال خواتين، بزنس كالج كى طالبات ، بينك كى آئى ٹی ڈوژن ميں كام كرنے والى تكنيكى ماہر خواتين كو مذہب اسلام بھا گيا ہے۔ وہ قرآن مجيد پڑھنے ميں دل چسپی لے رہی ہيں ، اپنی مرضى سے نقاب ، حجاب يا سكارف پہنتى ہيں ، پنج وقتہ نمازى ہو گئیں ہيں اور قيامت يہ كہ .... ان كا كہنا ہے ان كو كسى نے مجبور نہيں كيا ۔ زيادہ زور اس بات پر ہے كہ مذہب پسندى كى يہ نئى لہر پچھلے دس سال ميں بڑھی ہے۔ اس لہر كا ذمہ دار اس نے سعوديہ اور كويت جيسى خليجى رياستوں كے اثر ونفوذ كو بھی ٹھہرايا ہے۔ (وہی گھسى پٹی باتيں)
جيسن نے بينك آف پنجاب كى آئى ٹی ڈوژن كى مثال دى جہاں سارى خاتون كاركن سر ڈھانپتی ہيں اور يہ ان ميں سے ايك كاركن كے قرآن مجيد پڑھنے اور حجاب لينے سے شروع ہوا جس سے باقى ميں تبديلى آئى ۔
مضمون ميں الھدى انٹرنيشنل كو خصوصى توجہ دى گئی ہے ، وہی بات دہرائى گئی ہے كہ امير طبقہ كى خواتين ميں الھدى جانا كسى فيشن كى طرح مقبول ہے۔ الھدى كى اسلام آباد سے ابتدا اور اب عالمى طور پر پھيلاؤ كا خصوصى ذكر ہے۔ اس كے علاوہ جماعت اسلامى كے حلقہء خواتين ، ان كى كاركنان كى تعداد اور اس پر متعصبانہ تبصرے كے بعد دوسرے اداروں کے كردار پر بات كى گئی ہے۔ ان سب كو ظاہرى (اس كے مطابق لٹرليسٹس ) قرار دے كر اور ان کے بڑھتے ہوئے اثر كا رونا رونے كے بعد اس نے تشفى كى خاطر ان لبرل اداروں كا بھی ذكر كيا ہے جو اس كے خيال ميں برداشت پسند لوگ ہيں ۔ يہاں اس نے جاويد غامدی کے ادارے المورد اور كوكب شہزاد كا ذكر كيا ہے۔
New wave of well-off Pakistani women drawn to conservative Islam | World news | The Guardian 

اس مضمون كے لہجے ( ٹون) اور بين السطور ميں ميرے ليے لطف اندوز ہونے كو بہت كچھ ہے۔ آپ كى رائے كا انتظار رہے گا ۔

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے