مرد ہو کر!




ہمارے معاشرے میں مردانگی کے عجیب معیار مقرر ہیں

نجانے یہ کہاں سے مستعار لیے گئے ہیں

لیکن یہ جانے مانے قوانین بن چکے ہیں

ہم اکثر اس قسم کے جملے سنتے ہیں

’’ تم مرد ہو کر عورتوں کی طرح رو رہے ہو ‘‘

’’ تو مرد ہو کر ڈر رہا ہے یار ‘‘

’’ارے تم مرد ہو کر خود کھانا پکاتے ہو ‘‘

میں اکثر سوچتی ہوں

کاش 


مرانگی کے مروجہ معیار کے متعلق

کسی روز ایسا جملہ بھی سننے کو ملے

’’ تم مرد ہو کر عورتوں کی طرح گھر میں نماز پڑھتے ہو یار ؟ چلو اٹھو مسجد چلیں ۔ ‘‘

ذرا سا غور کریں تو معلوم ہو گا

جو باتیں دین میں کوئی عیب نہیں وہ ہمارے معاشرے میں باعثِ عار ہیں ۔۔۔

اور جو باتیں دین میں کبیرہ گناہ ہیں وہ ہمارے معاشرے کے عرف میں انتہائی عام سی عادتیں بن گئی ہیں ۔۔۔

ہم آج بھی ایک اسلامی معاشرے کی تشکیل سے صدیوں کے فاصلے پر ہیں ۔۔۔

اور لگتا تو یہی ہے کہ ہمارا یہ فاصلہ گھٹانے کا کوئی ارادہ نہیں ۔۔۔

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے