باعثِ رحمت ذکر ہے ان ﷺ کا اسمِ گرامی راحتِ جاں
باعثِ رحمت ذکر ہے ان ﷺ کا
اسمِ گرامی راحتِ جاں
مدح ِمحمد ﷺدل کی تڑپ ہے اور
یہی ایمان بھی ہے
محسن ِاعظم، رحمتِ عالم
،خُلقِ مجسم ،حسنِ اتم
شاہ ِامم کے بعد بتاو اور
کوئی انسان بھی ہے
دنیا میں ہم اور کسی کی کاہے
کو تقلید کریں
پاس ہمارے سرورِ دیں ﷺ کے
قول بھی ہیں قرآن بھی ہے
بدر و احد کا میداں بھی ہے امن
وسکوں کی وادی بھی
پیروئ سرکار دو عالم ﷺمشکل
بھی آسان بھی ہے
کیوں نہ لکھیں ہم ان کے
قصیدے کیوں نہ پڑھیں ہم ان پہ درود
مدحِ شہِ ابرارﷺ ہماری بخشش
کا سامان بھی ہے
ہم بھی تو اعجاز سرِفہرست
ہیں ایسے لوگوں میں
کوئی عمل دامن میں نہیں اور
جنّت کا بھی ارمان بھی ہے
شاعر : اعجاز رحمانی
تبصرے