ہر صاحبِ یقیں کا ایمان بن گئے ہیں
ہر صاحبِ یقیں کا ایمان بن گئے ہیں
قولِ نبیﷺ دلیلِ قرآن بن گئے ہیں
تعلیمِ مصطفی ﷺنے ایسا شعور بخشا
جو آدمی نہیں تھے انسان بن گئے ہیں
آدم سے تا بہ عیسی ، عیسی سے مصطفی ﷺتک
اس داستاں کے کتنے عنواں بن گئے ہیں
اسلام چاہتا ہے اس واسطے اخوت
جب مل گئے ہیں قطرے طوفان بن گئے ہیں
اخلاقِ مصطفی ﷺہیں کردار کی کسوٹی
اقوالِ مصطفی ﷺسے میزان بن گئے ہیں
کیا حشر اپنا ہو گا اعجاز روز محشر
ہر بات جان کر ہم انجان بن گئے ہیں
شاعر: اعجاز رحمانیقولِ نبیﷺ دلیلِ قرآن بن گئے ہیں
تعلیمِ مصطفی ﷺنے ایسا شعور بخشا
جو آدمی نہیں تھے انسان بن گئے ہیں
آدم سے تا بہ عیسی ، عیسی سے مصطفی ﷺتک
اس داستاں کے کتنے عنواں بن گئے ہیں
اسلام چاہتا ہے اس واسطے اخوت
جب مل گئے ہیں قطرے طوفان بن گئے ہیں
اخلاقِ مصطفی ﷺہیں کردار کی کسوٹی
اقوالِ مصطفی ﷺسے میزان بن گئے ہیں
کیا حشر اپنا ہو گا اعجاز روز محشر
ہر بات جان کر ہم انجان بن گئے ہیں
شاعر: اعجاز رحمانی
تبصرے