ہوا رہنما جب سے قرآن میرا

ہوا رہنما جب سے قرآن میرا
سفر ہو گیا کتنا آسان میرا

حقیقت بتاتا نہ قرآن مجھ کو
مجھے خود بھی ہوتا نہ عرفان میرا

جوتہذیبِ قرآں نہ ہوتی میسر
سلامت نہ رہتا گریبان میرا

تلاوت میں قرآن کی کررہا ہوں
بلندی پہ اس دم ہے اِیمان میرا

رسولِ خدا (ﷺ)پر ہوا ہے جو نازل
وہ قرآن ہے جس پہ ایمان میرا

میرے پاس کچھ بھی نہیں بے عمل ہوں
ہے قرآنِ ناطق ہی سامان میرا


سعادت ملے حفظِ قرآں کی سب کو
الہی ہو پورا یہ ارمان میرا

سرِ حشر قرآن نے لاج رکھ لی
نہ تھا کوئی بخشش کا اِمکان میرا

یہ اعجازؔ قرآن کا معجزہ ہے
گھرانہ نہ ہوتا مسلمان میرا


شاعر: اعجازؔ رحمانی

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں