کیا عورت مجتہدہ یا فقیہہ ہو سکتی ہے؟

سائل : کیا عورت مجتہدہ، مفتیہ یا فقیہہ ہو سکتی ہے؟

مفتى صاحب : ہر گز
نہیں ، قطعی نہیں ، بالکل نہیں!!!!

سائلہ : مفتی صاحب حافظ ذھبی کے نزدیک ۔۔۔۔

مفتى صاحب :ناقصات عقل ودین ۔ یہ فورم مردوں کے پسينے سے چلتا ہے كوئى عورت بول كر دکھائے ادھر!

سائل : مفتی صاحب ميں مرد ہوں جی ، حافظ ذھبی کے نزدیک ۔۔۔۔

مفتی صاحب : میں حافظ ذھبی کو فقیہ نہیں مانتا ، وہ تو محدث ہیں ، محدث غیر فقیہ ہوتا ہے

سائل : مفتی جی امہات المؤمنین اور صحابيات رضی اللہ عنہن کے فتاوی ۔۔۔ ؟

مفتی صاحب : رضیہ سلطانہ کی حکمرانی جیسے تاریخی نظائر شرعی حجت نہیں!

سائل : مفتی جی ، ميں مفتى ہوں يہ آپ کے پڑوس سے ، ميرا سوال ہے ۔۔۔۔


مفتی صاحب : تم مفتی ہو  تو میں مجتہدہوں!  

آزادانہ بحث کاحامی ادارہ : معزز سائلين ہمارے ’ علمی نگران مفتى صاحب ‘ سے بحث كرنے والے دريدہ دہن  ٗ مفسد   ٗ شرپسند  اور  بدنيت ہيں ۔ موضوع مقفل كيا جاتا ہے ۔ اب تاريخ اسلام ميں كبھی بھی كسى كو اس موضوع پر بولنے كى اجازت نہيں!!!  

تبصرے

اہل الحدیث نے کہا…
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

اس تحریر میں ایک لفظ کی اصلاح کر لیجیئے

مفتی صاحب کی بجائے "مفت ہی صاحب" ہونا چاہیے
Ayesha نے کہا…
وعلیکم ا لسلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بلاگ پر خوش آمدید
Ayesha نے کہا…
ہاتھ آنکھوں پہ رکھ لینے سے خطرہ نہیں جاتا
ديوار سے بھونچال كو روكا نہیں جاتا

چور اپنے گھروں ميں تو نہیں نقب لگاتے
اپنی ہى كمائى كو تو لوٹا نہیں جاتا

اوروں کے خيالات كى ليتے ہیں تلاشى
اور اپنے گریبان ميں جھانكا نہیں جاتا

ظلمت كو گھٹا کہنے سے بارش نہیں ہوتى
شعلوں كو ہواؤں سے تو ڈھانپا نہیں جاتا

طوفان ميں ہو ناؤ تو كچھ صبر كيا جائے
ساحل پہ کھڑے ہو کے تو ڈوبا نہیں جاتا

اللہ جسے چاہے اسے ملتى ہے مظفر
عزت كو دكانوں سے خريدا نہیں جاتا !
Ayesha نے کہا…
یہ تبصرہ مصنف کی طرف سے ہٹا دیا گیا ہے۔
اہل الحدیث نے کہا…
ہاتھی چلتا رہتا ہے اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Ayesha نے کہا…
فکرہرکس بقدرہمت اوست !

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے