صحابہ کرام : وارثین کتاب میں صف اول کے لوگ

صحابہ کرام : وارثین کتاب میں صف اول کے لوگ
بسم اللہ الرحمن الرحیم

سورۃ فاطر میں اللہ سبحانہ وتعالی کا ارشاد ہے

وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ مِنَ الْكِتَابِ هُوَ الْحَقُّ مُصَدِّقًا لِّمَا بَيْنَ يَدَيْهِ ۗ إِنَّ اللَّـهَ بِعِبَادِهِ لَخَبِيرٌ‌ بَصِيرٌ‌ ﴿٣١ ثُمَّ أَوْرَ‌ثْنَا الْكِتَابَ الَّذِينَ اصْطَفَيْنَا مِنْ عِبَادِنَا ۖ فَمِنْهُمْ ظَالِمٌ لِّنَفْسِهِ وَمِنْهُم مُّقْتَصِدٌ وَمِنْهُمْ سَابِقٌ بِالْخَيْرَ‌اتِ بِإِذْنِ اللَّـهِ ۚ ذَٰلِكَ هُوَ الْفَضْلُ الْكَبِيرُ‌ ﴿٣٢
ترجمہ : ’’جو کتاب ہم نے آپ کی طرف بذریعہ وحی بھیجی ہے وہ سراسر برحق ہے ۔ وہ اپنے سے پہلے کتابوں کی تصدیق کرنے والی ہے ، بے شک اللہ تعالی اپنے بندوں کے حال سے باخبر اور دیکھنے والا ہے ۔ (۳۲)
(پھر پچھلی قوموں کے بعد) ہم نے اپنے بندوں میں سے ان لوگوں کو کتاب الہی (قرآن) کا وارث ٹھہرایا جنہیں ہم نے اپنی خدمت کے لیے اختیار کر لیا (یعنی مسلمانوں کو ) پس ان میں سے 
ایک گروہ تو ان کا ہے جو اپنے نفوس پر ترک اعمالِ حسنہ و ارتکاب معاصی سے ظلم کر رہے ہیں ، 
دوسرا ان کا جنہوں نے معاصی کو ترک اور اعمال حسنہ کو اختیار کیا ہے ، خدا پرستی اور ترک نفسانیت میں ان کا درجہ درمیانہ اور متوسطین کا ہے ۔
تیسرے وہ جو اذنِ الہی سے تمام اعمال حسنہ و صالحہ میں اوروں سے بڑھے ہوئے ہیں ۔ اور یہ خدا کا بہت ہی بڑا فضل ہے ۔ ‘‘
اہل ایمان کے تین طبقے قرار دے کر مولانا آزاد اس کی تشریح کرتے ہوئے لکھتے ہیں :
اجو نفوس پر ظلم کر رہے ہیں کیوں کہ خدا سے غافل اور اس کے رشتے کی عزت کو بھولے ہوئے ہیں ، دلوں میں اعتقاد اور حسن ایمانی تو ضرور رکھتے ہیں ۔ پر ایمانی قوت میں ضعف بدرجہ کمال ہے اور عمل مفقود۔ 
بدرمیانی طبقہ جو غفلت سے متنبہ ہوا ، اعمالِ حسنہ اختیار کیے اور امرِ الہی کے آگے سرِ اطاعت خم کیا ۔ 
جاعلی ترین طبقہ جو نہ صرف خیرات و محاسن کا انجام دینے والا ہے بلکہ ان میں اوروں سے پیش رو بھی ہے اور نیکی کی صفوں میں آگے بڑھنے والا ۔ 
الغرض یہ تیسرا طبقہ وارثین کتاب میں صف اول کے لوگ ہیں ۔ اور یہ صحابہ کرام میں مہاجرین و انصار میں السابقون الاولون لوگ ہیں جن میں سر فہرست بالترتیب خلفاء اربعہ ، عشرہ مبشرہ شامل ہیں ۔ (رضی اللہ عنہم اجمعین )

اقتباس : ترجمان القرآن از ابوالکلام آزاد۔ بحوالہ الہلال ۲۴ جون ۱۹۱۴ء ۔

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے