مسئلہ عورت کی بے حیائی اور قرب قیامت کی نشانیوں کا
آپ کو مسلمانوں میں ایسےایسے دین دار لوگ ملیں گے جن کے نزدیک عورت کتاب تصنیف کر کے اس پر بطور مصنفہ اپنا نام چھپوائے تو ان کے نزدیک یہ ’’کھلی بے حیائی ‘‘ہے ۔ بلکہ بعض کے نزدیک یہ قرب قیامت کی نشانی بھی ہو سکتی ہے کہ "عورت ہو کر"کتاب لکھی جائے، لیکن اگر آپ قرب قیامت کی اس ہول ناک نشانی کا مستند حوالہ پوچھ لیں تو وہ غضب ناک ہو کر آپ کو فورا مغربی مساوات سے متاثر قرار دے دیں گے۔
تبصرے