اللہ کی خاطر مل جل کر کام کرنا
-کیا آپ اہل حدیث ہیں؟
-جی الحمدللہ، سادہ سے مسلمان ہیں ، بس بہت
ہے۔
- دیکھیں مسلمان تو سب ہیں اصل بات یہ ہے کہ
ہم صرف قرآن و سنت کی اتباع کریں۔ ہمارے امام صرف حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
ہیں۔
- جی، ہمارا یہی عقیدہ ہے۔
- اچھا ماشاءاللہ ماشاءاللہ، اللہ اکبر سبحان اللہ پھر تو آپ اہل حدیث ہی
ہوئے۔ آپ آئیں ہمارے ساتھ صرف اللہ کی رضا کی خاطر کام کریں ان شاءاللہ ۔ ہم صرف قرآن وسنت کی
بات کرتے ہیں الحمدللہ۔ چلیں پھر اللہ کے لیے کام شروع کرتے ہیں مل کر۔
- اچھی بات ہے کچھ وقت نکالتے ہیں۔
سات سال کام کے بعد۔۔۔۔
- ویسے ماشاءاللہ آپ کون سے اہل حدیث ہیں یعنی مرکزی
جمعیت اہل حدیث والے، یا جمعیت اہل حدیث والے؟
- ان دونوں میں کیا فرق ہے؟
- اللہ اکبر فرق تو بہت بڑا ہے نا جی دیکھیں آپ علامہ
ساجد میر کو مانتے ہیں یا علامہ ابتسام الہی کو؟
- کسی کو بھی نہیں، قرآن و سنت کو۔
- ماشاءاللہ ماشاءاللہ، یہی سوچ ہونی چاہیے ویسےآپ سچ سچ بتائیں آپ کہیں جماعت
الدعوۃ کو تو نہیں مانتے؟
- نہیں بھئی۔
اچھا سمجھ گئے پھر شاید آپ جماعت
اسلامی والے اہل حدیث ہوں گے؟
- جی نہیں کبھی جماعت یا جمعیت سے تعلق
نہیں رہا۔
- ہاں جی وہ تو ماشاءاللہ جماعت پر آپ کی تنقید سے پتہ
چلتا ہے۔
- ہر جماعت میں خوبیاں اور خامیاں ہوتی
ہیں۔ بہر حال جماعت والے کڑی تنقید بھی سہہ لیتے ہیں یہ ان کی خوبی ہے۔
- چھوڑیں جی جماعت اسلامی کی خوبیاں، لاحول ولا، اچھا تو آپ ہمارے اہل حدیث یوتھ فورس والوں کے ساتھ مل کر کام کرنا پسند
کریں گے؟
-ہر گز نہیں۔ اس جوٹھ فورس نے ہماری زندگی کا بہت
قیمتی وقت برباد کر رکھا ہے۔ ہمیں ان کے نام سے ہی نفرت ہے۔
- دیکھا ہمیں تو سات سال پہلے ہی
شک تھا آپ ہمارے اکابرین و اسلاف کے خلاف ہیں۔
-اس میں خلاف کی کیا بات ہے۔بقول آپ کے آپ کا مسلک تحقیق ہے جنہیں
آپ شہید اور اسلاف قرار دے رہے ہیں وہ سلف کی تعریف پر پورے اترتے
ہیں یہ تو تحقیق فرمالیں؟ ورنہ مان لیں کہ پیر کھوتی شاہ کے مزاروں کی تحقیق
کرنا آپ کے ہاں بھی منع ہے۔
-منتظم اداراہ گرج کر ۔۔۔ یاد رہے ہم مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان اور
جمعیت اہل حدیث پاکستان والے چاہے جتنا بھی لڑ لیں آخر ہم بھائی بھائی
ہیں ، آپ جیسوں کا مقابلہ مل کر کریں گے۔ ہمیں ہر سلفی اور ہر اہل حدیث کی
ناموس کا دفاع کرنا ہے۔ آپ جیسے جماعت کے غداروں اور اکابرین کے
گستاخوں کے ساتھ کام نہیں کرنا۔ آپ جا سکتے ہیں۔ سات سال آپ نے جو کام کیا وہ اللہ
کے لیے کیا، سو وہ ہمارا ہے۔ یا اللہ تو گواہ رہنا آج ہمارا ان گستاخوں سے
کوئی تعلق نہیں رہا۔
-اگر ہر سلفی اور اہل حدیث کی عزت کا
دفاع آپ لوگ مل کر کرتے ہیں تو ایک دوسرے کی مساجد پر عین جمعے کے روز خطبے کے
دوران قبضے کیوں کرتے ہیں؟
- بس یہ ہم بھائیوں کا معاملہ ہے ، ہم چاہیں
کچھ بھی کریں بھائی بھائی ہیں۔آپ سے ہمارا کوئی رشتہ نہیں۔ ہم ہر گستاخ کی زبان
کاٹ دیں گے۔
-آپ شروع میں ہی بتا دیتے کہ اہل حدیث
جوٹھ فورس پر غیر متزلزل ایمان رکھنا آپ کے ادارے کی شرط ہے۔ تو بہت سے
معصوم اپنی راہ لیتے۔
- ارے جائیے جائیے اپنا راستہ ناپیے اور ہاں
اپنے دوست احباب کو بھی ساتھ لیتے جائیے، ہمیں ایسے منہ پھٹ لوگوں کا کیا
کرنا جو اپنے ہی
مسلکی بھائیوں پر تنقید کر کے اہل باطل کو خوش کریں۔
تبصرے