جو تیری یاد کا مسکن ہو مولا میرے دل کو ایسا دل بنا دے

بہت بگڑا ہے میرا دل بنا دے
میرے دل کو کسی قابل بنا دے
اسے دنیا نے گھیرا ہے خدایا
تو اپنے ذکر کا شاغل بنا دے
بنا دے مولا میرا دل بنا دے
بہت بگڑا ہے میرا دل بنا دے
پھنسا ہے دلدل ِعصیاں کے اندر
تو اس طوفان کو ساحل بنا دے
بنا دے مولا میرا دل بنا دے
ہوا ہے نفس ِامارہ کے تابع
تو اطمینان کا حامل  بنا دے
بنا دے مولا میرا دل بنا دے
میرے دل کو کسی قابل بنا دے
میں محروم بصارت ہوں خدایا
بصیرت جلوہ منزل بنا دے
بنا دے مولا میرا دل بنا دے
رہے جو ذکر سے ہر دم منور
خدایا ایسا میرا دل بنا دے
بہت بگڑا ہے میرا دل بنا دے
میرے دل کو کسی قابل بنا دے
عطا کر آنکھ مجھ کو رونے والی
اسی کو زیست کا حاصل بنا دے
بہت بگڑا ہے میرا دل بنا  دے
میرے دل کو کسی قابل بنا  دے
رسول اللہ کے صدقے میں یا رب
ہمیں فردوس کے قابل بنا دے
بہت بگڑا ہے میرا دل بنا دے
میرے دل کو کسی قابل بنا دے
ہمیں جو علم کی دولت عطا کی
تو اپنے فضل سے عامل بنا دے
بنا دے مولا میرا دل بنا دے
جو تیری یاد  کا مسکن ہو مولا
دل محسن کو ایسا دل بنا دے



 شاعر: احسان محسن

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے