اردومجلس سیاسی غنڈوں کی غنڈہ گردی کی نذر
مذہبی سیاسی جماعتوں کی ایک پرانی عادت ہے کہ جب کوئی ادارہ قائم کرنے کی محنت کرنی ہو پیچھے رہیے، جب ادارہ بن جائے، چل جائے،نام کما لے، ساکھ بن چکی ہو، تو اس پر قبضہ کر لیا جائے۔
مسجدوں، اوقاف، مدرسوںپر قبضے کی یہ پرانی روایت اردو زبان کے ایک خوب صورت فورم کے ساتھ دہرائی جا رہی ہے۔ بانئ مجلس کی وفات کے بعد سے قبضہ گروپوں کی کوششیں جاری ہیں، اور آج کل یہ خوب صورت مجلس حقیقت میں اہلـحدیث یوتھ فورس کے غنڈوں کی غنڈہ گردی کی نذر ہو چکی ہے جنہوں نے ایک ہفتہ قبل ہی یہاں رجسٹر ہو کر ارکان کو دھمکانے اور للکارنے کا کام شروع کیا۔ آج اس فورم کی رونق کو یہ سبز قدم لوگ تباہ کر چکے ہیں۔ قبضہ تو یہ غنڈے فرما لیں گے۔ اگلے دو برس بھی اسے چلا کر دکھا دیں تو ہم مان جائیں گے۔ خدا آپ کو ہمیشہ جینوئن کام کی بجائے قبضہ گروپ بنانے کی ہی توفیق دئیے رکھے۔
تبصرے