دعائیہ

تو کرم کیش ہے تقصیر وخطا کام مرا
تیری بخشش سے ہے کم ظرف مِرا ،جام مِرا

محوِ حیرت ہوں کروں کیسے مخاطب تجھ کو
کج ہیں الفاظ مِرے ، طرزِ سُخن خام مِرا

حج کے میداں میں بھی ہوں شر م سے پانی پانی
گرد آلود گناہوں سے ہے احرام مِرا

لاکھ محتاط چلا ہوں میں تری راہوں میں 
پھر بھی لرزیدہ رہا عزم بہرگام مرا

اپنی رحمت کے سحابوں میں چھپا لینا مجھے
جب کھلے نامہء اعمال سرِ عام مرا

روزِ محشر جو حوالوں سے پکارا جائے 
تیرے محبوب ﷺکے خدّام میں ہو نام مرا

عِجز سے بار گہہِ حق میں دعا ہے راسخ ؔ
دہر سے اٹھوں تو بالخیر ہو انجام مِرا
از مجموعہءکلام: نکہتِ حرا

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے