زندہ جاوید ​

زندہ جاوید 
قائد اعظم کی وفات پر
سید ضمیر جعفری 
ہمارے دل میں جب تک شعلہء ایقان زندہ ہے
ہمارا عہد محکم عزم عالی شان زندہ ہے
ہمارا دین زندہ دین پرایمان زندہ ہے
ہماری زندگی آزاد پاکستان زندہ ہے

ہمارا قائداعظم بہر عنوان زندہ ہے

جو منزل اس نے سر کی اور کوئی کر نہیں سکتا
دلوں میں اتنا اطمینان کوئی بھر نہیں سکتا
یہ کیسے مان لوں وہ مر گیا جو مر نہیں سکتا
وہ رُوحِ پاک زندہ وہ عظیم انسان زندہ ہے

ہمارا قائداعظم بہر عنوان زندہ ہے

وہ طوفانوں سے الجھا اور ساحل دے گیا ہم کو
وہ محفل دے گیا ، سامانِ محفل دے گیا ہم کو
خود اپنی آگ میں پگھلا ہوا دل دے گیا ہم کو
یہ جذبِ بیکراں طوفان در طوفان زندہ ہے
ہمارا قائداعظم بہر عنوان زندہ ہے

اجل بس اس کے جسمِ ناتواں کو چھین سکتی ہے
فنا کی موج ، مشتِ استخواں کو چھین سکتی ہے
مگر کب اس کے جذبِ بیکراں کو چھین سکتی ہے
یہ جذبِ بیکراں طوفان در طوفان زندہ ہے

ہمارا قائداعظم بہر عنوان زندہ ہے

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

محبت سب کے لیے نفرت کسی سے نہیں

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے