زہر آلود
تمام
سنگلاخ زمینوں میں
محبت کے
بیج بونے والے
اپنے لہو سے
اپنے وطن اپنے شہر کو
سینچتے ہیں
اور اس میں
رنگ برنگے
پھول سجاتے ہیں
لیکن یہ بھی سچ ہے
کہ کچھ لوگ
ان کی محنت کو
پل بھر میں ضائع کر دیتے ہیں
اور ہنستے گاتے موسم کو
زہرآلود کر دیتے ہیں
اپنے لہو سے
اپنے وطن اپنے شہر کو
سینچتے ہیں
اور اس میں
رنگ برنگے
پھول سجاتے ہیں
لیکن یہ بھی سچ ہے
کہ کچھ لوگ
ان کی محنت کو
پل بھر میں ضائع کر دیتے ہیں
اور ہنستے گاتے موسم کو
زہرآلود کر دیتے ہیں
سیفی
سرونجی ،سرونج بھارت
تبصرے