اشاعتیں

فروری, 2012 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

رسولِ خدا كی محبت كا جذبہ ہمارے دلوں ميں اگر زندہ ہو گا

رسولِ خدا ﷺ كی محبت كا جذبہ ہمارے دلوں ميں اگر زندہ ہو گا تو پھرزندگی كا ہر آئندہ لمحہ درخشندہ تابندہ پائندہ ہو گا وہ اخلاق و انسانيت کے پیمبر ﷺ وہ انسان كے سب سے ہمدرد رہبر ﷺ كوئی ان كا ہم پايہ ماضی میں گزرا نہ اس دور میں ہے نہ آئندہ ہو گا حضورِ گرامی ﷺ كے روئے پرانوار كو چاند سے بھی نہ تشبیہ دو تم میں یہ بات اس واسطے كہہ رہا ہوں كہ اس طرح سے چاند شرمندہ ہو گا عرب، تركیا ، مصر، ايران، اردن، مراكش، يمن، شام، ہند، الجزائر جو اس رہبرِحق ﷺ كى عظمت كا منكر ہو كيا كوئى ايسا بھی باشندہ ہو گا؟ كبھی تم جو اس محسنِ دو جہاں ﷺ كے كسى نام ليوا سے جا كر ملو گے تو اپنى صفات و محاسن ميں وہ بھی رسول خدا ﷺ كا نمائندہ ہو گا وہ جن كے صحابہ ہيں بام فلك كے ستاروں كى مانند ضَو بار بزمىؔ ذرا غور كيجے كہ خود ان ﷺ كى عظمت كا معيار كتنا درخشندہ ہو گا ؟  شاعر- خالد بزمیؔ 

كہاں ہے آہ اب وہ مسلموں كى كار پردازی ؟

كہاں ہے آہ اب وہ مسلموں كى كار پردازی ؟ مٹا دى تھی جہاں سے جس نے غيروں كى فسوں سازى  امير و حاكم و شاہ و سپاہی ، صَف شِكن ہم تھے  مجاھد اور منصور و مظفّر، فاتح و غازى  ہمارا كام تھا زُھد و عِبادت، طاعَت و تقویٰ  ہمارا شُغل تھا احسان و حِكمت ، عِلم پَردازى  ہمارى عَقل كرتى تھی طَلِسم و سِحر كو باطل  ہمارے كارناموں سے عَياں تھى شانِ اِعجازى  وہ جرات تھی، وہ ہمّت تھی، وہ اِستَقلال تھا ہم ميں  مُہماتِ زمانہ كو سمجھتے تھے ہم اِک بازى  كہاں اب وہ مساوات و اخُوّت ، وہ مُحبّت ہے ؟ كہاں وہ دوستى ، وہ ہم نشينى اور ہم رازى ؟ كبھی جو تھے بلندى اَوج پر، وہ گر پڑے تھک كر  شِكَستہ بال وپر كو آج كل سُوجھی ہے شَہ بازى كہاں ہے آہ اب وہ مسلموں كى كار پردازی  مٹا دى تھی جہاں سے جس نے غيروں كى فُسوں سازى  شاعر: نامعلوم ​