اشاعتیں

مئی, 2013 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

سرطور کوئی جائے اسے آپ کیا کہیں گے

سرِ طور کوئی جائے اسے آپ کیا کہیں گے ؟  جسے خود خدا بلائے اسے آپ کیا کہیں گے  جو ہوا کا رخ بدل دے ہمیں دعوتِ عمل دے  جو شعور کو جگائے اسے آپ کیا کہیں گے  شب وروز دشمنوں کو جو دعاوں سے نوازے  جو ستم پہ مسکرائے اسے آپ کیا کہیں گے  جو کرے کلام رب سے وہ لقب کلیم پائے  جو کلامِ رب سنائے اسے آپ کیا کہیں گے  جو مریض کو شفا دے اسے کہتے ہیں مسیحا  جو مسیحا کو بچائے اس آپ کیا کہیں گے  جو خطا معاف کردے وہ خدائے لم یزل ہے جو خطائیں بخشوائے اسے آپ کیا کہیں گے  وہ خدا ہے خلق جس نے کیا گلشن دو عالم  جو بہار بن کے آئے اسے آپ کیا کہیں گے  کوئی اس کی عظمتوں کی نہ مثال ہے نہ ہو گی  جو خدا سے مل کے آئے اسے آپ کیا کہیں گے  جو قمر کو توڑتا ہو جو دلوں کو جوڑتا ہو  جو یہ معجزے دکھائے اسے آپ کیا کہیں گے  وہ ہے کون مہربانی جو کرے کسی کسی پر  وہ جو سب کے کام آئے اسے آپ کیا کہیں گے  جو خدا سے دور کر دے اسے کیا کہیں گے اعجاز  ہمیں رب سے جو ملائے اسے آپ کیا کہیں گے  اعجاز رحمانی 

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​ کیفیتِ تسلیم و رضا اور ہی کچھ ہے ​ دنیا میں بظاہر ہیں دئیے کتنے ہی رَوشن ​ پر رُشدو ہدایت کا دِیا اور ہی کچھ ہے ​ جسمانی و روحانی مرض اس سے ہیں جاتے ​ اے صاحبو قرآں کی دوا اور ہی کچھ ہے ​ کانوں کو بھلا لگتا ہے ہر حُسنِ تکلم ​ قرآن کو پڑھنے کی ادا اور ہی کچھ ہے ​ قرآن کی شِیرینی ہے شیرینی حقیقی ​ شیرینی قرآں کا مزا اور ہی کچھ ہے ​ قرآن ہے اِک رختِ سفر راہِ وفا کا ​ سب راہوں میں اِک راہِ وفا اور ہی کچھ ہے ​ قرآن جہاں بھر کی کتابوں سے جدا ہے ​ رُتبے میں یہ اِک نورِ خدا اور ہی کچھ ہے شاعر: نامعلوم

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا  یہ زمانہ نہ زمانے نے دکھایا ہوتا دل میں آیات اترتیں تو اجالا ہوتا  نفرت و بغض کو سینوں میں نہ پالا ہوتا اپنے ہاتھوں سے نہ یوں خود کو مٹایا ہوتا  یہ زمانہ نہ زمانے نے دکھایا ہوتا بن کے دستور حیات آیا جو انساں کے لیے نسخہ کیمیا ہر درد کے درماں کے لیے  رب کے احکام سے دامن نہ چرایا ہوتا  یہ زمانہ نہ زمانے نے دکھایا ہوتا تھاما قرآں تو کیے قیصر و کسری نابود  اس سے منہ پھیر کے خطرے میں ہے امت کا وجود درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا  یہ زمانہ نہ زمانے نے دکھایا ہوتا ​