درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا 
یہ زمانہ نہ زمانے نے دکھایا ہوتا

دل میں آیات اترتیں تو اجالا ہوتا 
نفرت و بغض کو سینوں میں نہ پالا ہوتا

اپنے ہاتھوں سے نہ یوں خود کو مٹایا ہوتا 
یہ زمانہ نہ زمانے نے دکھایا ہوتا

بن کے دستور حیات آیا جو انساں کے لیے
نسخہ کیمیا ہر درد کے درماں کے لیے 

رب کے احکام سے دامن نہ چرایا ہوتا 
یہ زمانہ نہ زمانے نے دکھایا ہوتا

تھاما قرآں تو کیے قیصر و کسری نابود 
اس سے منہ پھیر کے خطرے میں ہے امت کا وجود

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا 
یہ زمانہ نہ زمانے نے دکھایا ہوتا

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی پر اعتراضات کا جواب

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

اے وطن پاک وطن روح روان احرار