ورفعنا لک ذکرک



تیرے تیور، میرا زیور
تیری خوشبو، میری ساغر
تیرا شیوہ، میرا مسلک
ورفعنا لک ذکرک

میری منزل، تیری آہٹ
میرا سدرہ ، تیری چوکھٹ
تیرا صحرا، میرا پنگھٹ
ورفعنا لک ذکرک

میں ازل سے تیرا پیاسا
نہ ہو خالی میرا کاسہ
تیرے صدقے تیرا بالک
ورفعنا لک ذکرک

تیرے دم سے دل بِینا
کبھی کعبہ کبھی سِینا
نہ ہو کیوں پھر تیری خاطر...
میرا مرنا، میرا جینا ؟
ورفعنا لک ذکرک

*****

مظفر وارثی

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

الہی طاقت ایمان پھر ہم کو عطا کر دے