الہی طاقت ایمان پھر ہم کو عطا کر دے

الہی طاقت ایمان پھر ہم کو عطا کر دے
خداوندا ہمیں رازِ خودی سے آشنا کر دے

کبھی بادِ مخالف سے نہ دل برداشتہ ہوں ہم
جو ٹکرا جائے طوفانوں سے وہ ہمت عطا کر دے 

گھری ہے کشتیِ اسلام طوفانوں کی گردش میں
ہمیں پھر ناخدا فاروق اعظم رض سا عطا کر دے 

عطا کر حضرت صدیق رض سا قلب و جگر ہم کو
خدایا ہم کو تو عثمان رض جیسا پارسا کر دے

بہار آئے الہی گلشن اسلام میں ایسی
گل و بلبل کو جو یا رب خزاں نا آشنا کر دے 

-شاعر----- مولانا محمد داود راز دہلوی رحمہ اللہ تعالی -----------


تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

اے وطن پاک وطن روح روان احرار

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت