ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

ہے خوف خدا دل ميں نہ تو غيرت ايمان 
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان ؟
دنيا كى ہميں فكر ہے عقبى كا نہیں دھيان 
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان ؟

ہم صرف سنا كرتے ہیں مسجد كى اذانيں 
ہوتى ہی نہیں ہم سے ادا پانچ نمازيں
آباد ہمارے ہیں مكان ، مسجديں ويران 
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان ؟

مايوس نظر آتے ہیں مسجد كے منارے
آتا ہی نہیں كوئى مؤذن كے پكارے
منبر پر ہے خاموشى تو محراب ہیں سنسان 
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان ؟

دنيا كى خرافات ميں مغرور ہوئے ہیں
ہم لوگ تلاوت سے بہت دور ہوئے ہیں
گھر گھر نظر آتے ہیں طاقوں ميں قرآن 
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان ؟

ہونٹوں پہ نہیں اب ہیں دين كے ترانے 
ذہنوں ميں گونجتے ہیں فقط فلموں كے گانے
شيطان كے پابند ہوئے آج مسلمان 
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان ؟

كيا سنت سركار (ص) ہميں ياد نہیں ہے؟
اصحاب كا كردار ہميں ياد نہیں ہے؟
اب دل ميں كہاں جذبہ ء فاروق وعثمان؟
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان ؟

رسم و رواج ميں سب انسان ہیں ڈوبے
دولت كى فراونى ميں اللہ كو بھولے 
افسوس نہیں آج یہ ہیں سركاركے فرمان 
ہم کیسے مسلمان ہیں ہم کیسے مسلمان ؟

----
شاعر: نامعلوم----
ٹرانسكرپشن: ناچیز
سنيےhttp://www.youtube.com/watch?v=OaNKBbYX2yU&feature=related


تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی پر اعتراضات کا جواب

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

اے وطن پاک وطن روح روان احرار