ہر اك لب پہ ہے گفتگوئے محمد

ہر اك لب پہ ہے گفتگوئے محمد ﷺ 
ہر اك دل ميں ہےآرزوئے محمد ﷺ 

فرشتوں ميں پائى نہ انساں ميں ديكھی
جہاں سے نرالى ہے خوئے محمد ﷺ

گرفتار جن كى ہے جان دوعالم 
وہ ہیں گيسوئے مشكبوئے محمد ﷺ 

يہ دل چاہتا ہے وہ لب چوم لوں ميں
كہ جس لب پہ ہو گفتگوئے محمدﷺ 

برسنے لگی مجھ پہ رحمت خدا كى 
چلا جھوم كر جب ميں سوئے محمد ﷺ 

ہو ميدان محشر كہ فردوس اعلى 
رہوں ہر گھڑی روبروئے محمد ﷺ 

مسلمان سب كٹ مريں غم نہیں ہے
نہ جائے مگر آبروئے محمد ﷺ 

ہو مسكن مرا يا الہى مدينہ
ہو مدفن مرا خاك كوئے محمد ﷺ 

خدا كى قسم شك نہیں اس ميں عاجز 
رہ خلد ہے رہ كوئے محمد ﷺ 

شاعر: عبدالرحمن عاجز مالیرکوٹلوی

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی پر اعتراضات کا جواب

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

اے وطن پاک وطن روح روان احرار