باعثِ رحمت ذکر ہے ان ﷺ کا اسمِ گرامی راحتِ جاں



باعثِ رحمت ذکر ہے ان  کا اسمِ گرامی راحتِ جاں
مدح ِمحمد ﷺدل کی تڑپ ہے اور یہی ایمان بھی ہے

محسن ِاعظم، رحمتِ عالم ،خُلقِ مجسم ،حسنِ اتم
شاہ ِامم کے بعد بتاو اور کوئی انسان بھی ہے

دنیا میں ہم اور کسی کی کاہے کو تقلید کریں
پاس ہمارے سرورِ دیں ﷺ کے قول بھی ہیں قرآن بھی ہے

بدر و احد کا میداں بھی ہے امن وسکوں کی وادی بھی
پیروئ سرکار دو عالم ﷺمشکل بھی آسان بھی ہے

کیوں نہ لکھیں ہم ان کے قصیدے کیوں نہ پڑھیں ہم ان پہ درود
مدحِ شہِ ابرارﷺ ہماری بخشش کا سامان بھی ہے

ہم بھی تو اعجاز سرِفہرست ہیں ایسے لوگوں میں
کوئی عمل دامن میں نہیں اور جنّت کا بھی ارمان بھی ہے

شاعر : اعجاز رحمانی

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی پر اعتراضات کا جواب

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

اے وطن پاک وطن روح روان احرار