حب رسول

حب رسولﷺ

سما سکتی ہے کیونکر حبِ دُنی کی ہوا دل میں
بسا ہو جب کہ نقش حبِ محبوب خدا دل میں

محمد ﷺکی محبت دینِ حق کی شرطِ اول ہے
اسی میں ہو اگر خامی تو سب کچھ نامکمل ہے

محمدﷺ کی غلامی ہے سند آزاد ہونے کی
خدا کے دامنِ توحید میں آباد ہونے کی

محمدﷺ کی محبت خون کے رشتوں سے بالا ہے
یہ رشتہ دنیوی قانون کے رشتوں سے بالا ہے

محمدﷺ ہے متاعِ عالم ِایجاد سے پیارا
پدر، مادر، برادر، مال، جان، اولاد سے پیارا

شاہنامہ اسلام: حفیظ جالندھری 

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

اے وطن پاک وطن روح روان احرار

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت