نماز اور اذان کو عربی میں ادا کرنا کیوں ضروری ہے


نماز اور اذان مقامی زبانوں میں کیوں نہیں، عربی میں کیوں؟

اسلام کے متعلق ایک قدیم اعتراض  کا جواب از ڈاکٹر بلال فلپس حفظہ اللہ


(اردو ترجمہ: عائشہ بشیر)

عربی زبان میں عبادت کی وجہ سے مسلمان جہاں بھی ہوں وہ اکٹھے عبادت کر سکتے ہیں۔ اگر میں پیکنگ جاؤں اور لوگ  چینی زبان میں اذان دیں تو مجھے معلوم نہیں ہو گا کہ  اذان دی گئی ہے کیوں کہ چین میں مساجد کی شکل ویسی نہیں ہوتی  جیسی ہندوستان میں ہے۔وہاں مسجد کی کوئی خاص شکل نہیں ہے ۔ وہ صرف ایک عبادت گاہ ہے جو صرف ایک کمرا بھی ہو سکتا ہے۔ تو اگر اذان  عربی میں ہو اور میں پیکنگ میں ہوں تو مجھے معلوم ہو جائے گا کہ یہاں کوئی مسجد ہے۔ اور میں اس مسجد میں جاؤں گا۔ اگر وہ امام چینی زبان میں نماز پڑھائے گا تو مجھے سمجھ نہیں آئے گی، لیکن چوں کہ نماز عربی میں ہے میں جا کر اس نماز میں شریک ہو سکتا ہوں۔ عربی مسلمانوں کے لیے ایک متحد کرنے والی قوت کا کام کرتی ہے۔  ساری دنیا میں  کہیں بھی چلے جائیں زبانوں کے فرق کے باوجود  وہ مل کر نماز پڑھ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ جیسا کہ سوال کرنے والے بھائی نے بھی ذکر کیا کہ یہ  اصل وحی کی زبان ہے۔ اور مسلمانوں کو اس بات کی ترغیب دی گئی ہے کہ وہ اتنی عربی ضرور سیکھ لیں جس سے وہ اللہ کی کتاب اسی طرح  سمجھ سکیں جیسے وہ ناز ل کی گئی۔ ترجمہ آپ کو  کسی چیز کے مفہوم کے متعلق ایک اندازہ فراہم کرتا ہے جب کہ  اللہ کے کلام کا اپنا حسن ہے اور اپنی تاثیر ہے۔ اسی لیے  قرآن مجید کا ترجمہ دنیا کی تقریبا سبھی بڑی زبانوں میں ہو چکا ہے۔ ہمارے پاس قرآن مجید کا تامل ترجمہ موجود ہے اور کئی دوسری زبانوں میں بھی۔ ہم آپ کی اس تجویز  کو سراہتے ہیں کہ  قرآن مجید کا ترجمہ کیا جائے اور امید ہے کہ آپ بھی نماز  کے عربی میں ہونے کی وجہ 
سمجھ گئے ہوں گے۔   
Q:Why Islam insists on Arabic Language. What if Adhan and prayer is allowed in local languages? Translation of Quran into Tamil language would help to spread Islam?
ِDr. Bilal Philips - Open QA session with non-Muslim
Link:  https://www.youtube.com/watch?v=rHdqKBQg-1s&feature=youtu.be&t=25m33s 
Urdu Translation: Ayesha Basheer

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

نبی کریم ﷺ کی ازدواجی زندگی پر اعتراضات کا جواب

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

ہم اپنے دیس کی پہچان کو مٹنے نہیں دیں گے

اے وطن پاک وطن روح روان احرار