جو ان کی سیرت میں ڈھل گیا ہے دلیل و برہان ہو گیا ہے

وہ ﷺ آ گئے ہیں تو زندگی کا نظام آسان ہو گیا ہے
انہی کے صدقے میں آدمی آپ اپنی پہچان ہو گیا ہے

جو ان کی سیرت میں ڈھل گیا ہے دلیل و برہان ہو گیا ہے
علیؓ و عثمانؓ بن گیا ہے بلالؓ و سلمانؓ ہو گیا ہے

برس گئے ہیں وہ زندگی پر حقیقتوں کا سحاب بن کر
ہم اپنی ہستی سمجھ گئے ہیں خدا کا عرفان ہو گیا ہے

نہ کوئی کالا رہا نہ گورا نہ کوئی ادنی رہا نہ اعلی
اضافتوں سے بلند و بالا وجودِ انسان ہو گیا ہے

جو ان سے منسوب ہو گئی ہے وہ بات ایمان بن گئی ہے
جو ان کے ہونٹوں پہ آ گیا ہے وہ لفظ قرآن ہو گیا ہے


شاعر: حکیم سید محمود احمد سرو سہارنپوری 
انتخاب از ’’ ثنائے خواجہ ﷺ ‘‘

تبصرے

مقبول ترین تحریریں

درس قرآن نہ گر ہم نے بھلایا ہوتا

قرآں کی تلاوت کا مزا اور ہی کچھ ہے ​

احسن القصص سے کیا مراد ہے؟ سورۃ یوسف حاصل مطالعہ

کیا جزاک اللہ خیرا کے جواب میں وایاک کہنا بدعت ہے؟

ابراھیم خلیل اللہ علیہ السلام

ہم کیسے مسلمان ہیں کیسے مسلمان

کارسازِما بہ فکر کارِ ما

اے وطن پاک وطن روح روان احرار

امن و اخوت عدل ومحبت وحدت کا پرچار کرو

سارے لفظوں میں ایک لفظ یکتا بہت اور پیارا بہت